خوفناک آتشزدگی سے متاثرہ حفیظ سینٹر تیسرے روز بھی سیل رہا ،کسی کواندر جانیکی اجازت نہ دی گئی

دس روز میں فٹنس رپورٹ آنے کے بعد بحالی کے عمل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جا سکے گا

منگل 20 اکتوبر 2020 13:32

خوفناک آتشزدگی سے متاثرہ حفیظ سینٹر تیسرے روز بھی سیل رہا ،کسی کواندر جانیکی اجازت نہ دی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) خوفناک آتشزدگی سے متاثرہ حفیظ سینٹر تیسرے روز بھی سیل رہا اور کسی کوبھی اندر جانے کی اجازت نہ دی گئی ، دس روز میں فٹنس رپورٹ آنے کے بعد بحالی کے عمل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جا سکے گا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز خوفناک آتشزدگی سے تباہ ہونے والے حفیظ سینٹر میں ویرانیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے پلازے کو مکمل سیل رکھا گیا ہے اور اس کے اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کر کے کسی کوبھی اندر جانے کی اجازت نہیں ۔ ایمر جنسی کی کسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متاثرہ عمارت کے اطراف میں ریسکیو کی گاڑیاں تاحال موجود ہیں ۔دوسری طرف مین بلیوارڈ بھی تاحال بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کاسامنا ہے اور ٹریفک کیلئے متبادل راستے دیئے گئے ہیں ۔صدر حفیظ سنٹر ملک کلیم کے مطابق ہمیں بتایا گیا کہ پلازے کی انسپکشن کے لئے دس روز درکار ہیں اور فٹنس رپورٹ آنے کے بعد بحالی کے عمل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جا سکے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں