مریم نواز کو بلوچی چادر پیش کرنے والا کرمنل نکلا

حسن بروہی کے خلاف مختلف مقدمات درج ، گرفتار بھی ہو چکا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 26 اکتوبر 2020 11:48

مریم نواز کو بلوچی چادر پیش کرنے والا کرمنل نکلا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء) پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بلوچی چادر پیش کرنے والا علی حسن بروہی کرمنل نکلا ،جس کے خلاف کئی ایف آئی آرز درج ہیں ۔ ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم پی ڈی ایم کا جلسہ ہوا۔جلسے کے شرکاء اورقائدین کا جوش و خروش دیدنی رہا۔پی ڈی ایم کے جلسے میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا،جس پرانہوں نے اسٹیج کے سامنے آکر ہاتھ ہلاکر شرکاء کے نعروں کا جواب دیا۔

مریم نواز شریف کوئٹہ کے گزشتہ دورے پر تحفے میں دیا گیا سفید اورسرخ کلر کا بلوچی لباس زیب تن کرکے جلسے میں شریک ہوئیں۔مریم نواز کو اس موقع پر بلوچی چادر بھی پیش کی گئی،تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کو بلوچی چادر پیش کرنے والا کرمنل نکلا۔

(جاری ہے)

مریم نواز کو بکوچی چادر بطور تحفہ پیش کرنے والے شخص کا نام حسن بروہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حسن بروہی کے خلاف مقدمات درج ہیں جب کہ وہ جیل کی ہوا بھی کھا چکا ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ کی جھلکیاں لسے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، جلسے کی سیکورٹی پولیس اورجمعیت علماء اسلام کی تنظی انصارالاسلام نے سنبھالی ۔ جلسے میں داخل ہونے والے افرادکی کم ازکم 8مقامات پر چیکنگ کی گئی ۔

جلسے میں شریک خواتین کیلئے الگ انکلیوژر بنایا گیا تھا جس میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قائدین کے خطاب کرنے والے روسٹرم پر بلوچستان پولیس کی جانب سے بلٹ پروف شیشہ نصب کیا گیاتھا ۔ لسے میں پانچ بڑی اسکرینیں بھی نصب تھیں جن پر بلاول بھٹو زرداری اورمیاں نواز شریف کے خطاب دکھائے گئے جبکہ رات ہونے پر اسکرین پر مولانا فضل الرحمن کا خطاب بھی دکھایاگیا ضلعی انتظامیہ اور کوئٹہ پولیس کے اعلیٰ افسران گاہے بگاہے جلسہ گاہ اوراطراف کا دورہ کرتے رہے پی ڈی ایم کی جماعتوں کے صوبائی صدور اور انتظامی کمیٹی صبح سویرے سے ہی جلسہ گاہ میں موجود تھی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں