بزدار حکومت کا آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے عوام دوست اقدام،فلور ملوں کیلئے روزانہ گندم کوٹہ25ہزار ٹن کردیا گیا

کوٹے میں اضافے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا،آٹے کی قیمتوں اور گندم کے اجراء کوخود مانیٹر کررہا ہوں ‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

منگل اکتوبر 17:42

بزدار حکومت کا آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے عوام دوست اقدام،فلور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) بزدار حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے عوام دوست اقدام اٹھاتے ہوئے فلور ملوں کیلئے گندم کے کوٹے میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فلور ملوں کیلئے روزانہ کی بنیاد پرگندم کا کوٹہ 25ہزار ٹن کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ فلور ملوں کیلئے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ صوبے کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا گیاہے اور اس اقدام سے آٹے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا860 روپے میں دستیاب ہے۔آٹے کی قیمتوں اورفلور ملوں کو گندم کے اجراء کو ذاتی طورپر مانیٹر کررہا ہوں۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments