حفیظ سنٹر کے بعد لاہور کے ایک اور پلازے میں آگ بھڑک اٹھی

لبرٹی چوک لاہور پلازہ میں آتشزدگی،ریسکیو ٹیمیں پلازے میں لگی آگ بھجانے میں مصروف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 28 اکتوبر 2020 13:33

حفیظ سنٹر کے بعد لاہور کے ایک اور پلازے میں آگ بھڑک اٹھی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2020ء) حفیظ سنٹر کے بعد لبرٹی چوک لاہور پلازہ میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد ریسکیو کی ٹیموں کو فورا طلب کر لیا گیا۔ریکسیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیمیں پلازے میں لگی آگ بھجانے میں مصروف ہیں امید ہے کہ جلد ہی آگ پر قابو پا لیا جائےگا۔

پلازے میں آگ لگنے کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی تاہم امید ظاہر کی گئی ہے کہ جلد ہی آگ بھجا لی جائے گی تاکہ کم سے کم نقصان ہو،کچھ دن قبل ہی لاہور کے علاقہ گلبرگ میں بلند وبالا پلازہ حفیظ سنٹر میں آگ بھڑک اٹھی تھی، آگ نے تیسری اور چھوٹی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،صبح 6 بجے لگنے والی آگ نے حفیظ سنٹر کی دوسری منزل کو دیکھتے ہی دیکھتے لپیٹ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

عمارت کی دوسری منزل پر ایک موبائل، کمپوٹر اور لیپ ٹاپ کی دکان تھی جہاں ریپیرنگ اور خریدو فروخت کا کام کیا جاتا تھا اس دکان کے اندر شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ، جس نے دیکھتے ہی اردگرد کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ تقریباَ 16 گھنٹے تک پلازہ آگ کی لپیٹ میں رہا، جس میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔علاوہ ازیں 19 اکتوبر کو لاہور کی بڑی کلاتھ مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

آگ کے شعلوں نے پاکستان کلاتھ مارکیٹ اور اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کو پریشان کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تاجروں نے ریسکیو کی مدد سے آگ بجھائی ۔ پاکستان کلاتھ مارکیٹ اور اعظم کلاتھ مارکیٹ کے وسط میں لگے بجلی کے ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے فضا میں بلند ہوئے جس کے بعد مارکیٹ کے تاجران میں خوف پھیل گیا ۔

ذرائع کے مطابق تاجران نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کیں اور ساتھ ہی ساتھ ریسکیو کو اطلاع دی ۔اطلا ع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور مختصر وقت میں ہی آگ پر قابو پالیا گیا۔ اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجر قائدین نے کہا کہ لیسکو اعظم مارکیٹ میں لٹکتی تاروں کو ٹھیک کرے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہوسکے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں