موسی گیلانی کی گرفتاری سیاسی بربریت ہے،مقدمات اور گرفتاریوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا‘ قمر زمان کائرہ

پولیس گردی اور فاشزم سے اپوزیشن کی کی تحریک رکنے والی نہیں،نا اہل حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے

جمعرات 26 نومبر 2020 12:27

موسی گیلانی کی گرفتاری سیاسی بربریت ہے،مقدمات اور گرفتاریوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا‘ قمر زمان کائرہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ موسی گیلانی کی گرفتاری سیاسی بربریت ہے،گیلانی خاندان کو مقدمات اور گرفتاریوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملتان میں انتظامیہ اور پولیس کو سیاسی مخالفین کے پیچھے لگا دیا گیا ہے،پولیس گردی اور فاشزم سے اپوزیشن کی کی تحریک رکنے والی نہیں،پی ڈی ایم کٹھ پتلی اور نا اہل حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے جیالے ماضی میں جھکے ہیں نہ اب جھکیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں