کورونا کی دوسری لہر میں بے احتیاطی کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا ہے‘ ڈاکٹر عارف علوی

موجودہ صورتحال میں ملکی مفاد کے پیش نظر اپوزیشن کو اپنی روش بدلنا ہو گی ‘ صدر مملکت

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:41

کورونا کی دوسری لہر میں بے احتیاطی کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا ہے‘ ڈاکٹر عارف علوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں ملکی مفاد کے پیش نظر اپوزیشن کو اپنی روش بدلنا ہو گی ،کورونا کی دوسری لہر میں بے احتیاطی کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا ہے،حکومت فلاحی ریاست کو مدنظر رکھتے ہوئے درست اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس چیئرمین پنجاب وزیراعلی شکایت سیل ناصر سلمان ، چیئرمین پراس بریگیڈئیر(ر) شاہجہان اور کرنل (ر) اعظم سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ زیراعلی عثمان بزدار کی زیر قیادت پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل ستائش ہے، پی ٹی آئی حکومت فلاحی ریاست کو مدنظر رکھتے ہوئے درست اقدامات کررہی ہے، وزیراعلی شکایت سیل میں عوامی داد رسی پر ناصر سلمان کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کورونا کا پاکستان نے بہتر مقابلہ کیا اور معیشت بہتری کی طرف جانب گامزن ہے، کورونا کی دوسری لہر میں بے احتیاطی کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا ہے، ملکی مفاد کے پیش نظر اپوزیشن کو اپنی روش بدلنا ہوگی۔

ناصر سلمان نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے، حکومت تمام اضلاع میں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کررہی ہے، وزیراعلی شکایت سیل عوامی مسائل کے تدارک میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں