پنجاب میں گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں،وزیر خوراک پنجاب علیم خان

جمعرات دسمبر 22:24

پنجاب میں گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں،وزیر خوراک پنجاب علیم خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) وزیر خوراک پنجاب علیم خان نے کہ پنجاب بھر میں گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں۔وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں گندم اور آٹے کی موجودگی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان نے کہا کہ پنجاب بھر میں گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں اور وافر اسٹاک موجود ہے، فلور ملز کی ضرورت کے مطابق گندم کی روزانہ فراہمی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقررہ قیمتوں پر 20 اور 10کلو آٹے کے تھیلے فراہم کیے جا رہے ہیں، محکمہ خوراک صوبے کے لیے مارچ اپریل تک گندم کے ذخائر یقینی بنائے، اٹک، بھکراور کشمور سے گندم کی دوسرے صوبوں کو ترسیل کی مانیٹرنگ کریں، درآمدی گندم کی فلور ملز کو ترسیل اور موجودہ صورتحال تسلی بخش ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments