حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے ،اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے‘ احسن اقبال

احسن اقبال اور عطااللہ تارڑ کی اظہا ریکجہتی کیلئے کھوکھر برادران سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات

جمعہ 15 جنوری 2021 23:54

حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے ،اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے‘ احسن اقبال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے کھوکھر برادران سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر اوررکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے ان کی پارٹی کے ساتھ وابستگی پر خراج تحسین پیش کیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکمران جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لیں نواز شریف اور شہباز شریف کے شیروں کے جذبوں میں لغزش نہیں آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ یہ اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں