مسافر بس الٹ گئی8افراد جاں بحق،20زخمی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،ریسکیو ذرائع

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 20 جنوری 2021 05:38

مسافر بس الٹ گئی8افراد جاں بحق،20زخمی
بیلہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2021ء)   پنجگور سے کراچی جاتے ہوئے ایک مسافر بس کو حادثہ پش آیا اور مسافر بس الٹ گئی۔حادثہ پیش آنے کی صورت میں 8افراد موقعہ پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 20افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔وقوعہ پیش آنے کے بعد اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقعہ پر پہنچیں اور حادثے کا شکار افراد کو ابتدائی طبی امداد دی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جو 8افراد موقعہ پر جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے دو لیویز اہلکار ہیں جبکہ 20افراد شدید زخمی ہیں اور دیگر لوگوں کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال پہنچانا شروع کر دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے کی شکار بس پنجگور سے کراچی جا رہی تھی جس کا بیلہ میں نمنی چیک پوسٹ کے قریب ایکسیڈنٹ ہو گیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھند زیادہ تھی اور بس انتہائی تیز رفتاری سے جا رہی تھی اور کنٹرول نہ ہونے کی صورت میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ارد گرد کے لوگ موقعہ پر پہنچے اور حادثے کا شکار افراد کی مدد کی جبکہ ریسکیو ٹیم کو مدد کے لیے بلایا گیااور ریسکیو ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی۔کراچی جانے والی یہ بس نمنی چیک پوسٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جس صورت میں 8افراد جاں بحق اور 20افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمی افراد میں سے کئی لوگوں کی حالت زیادہ تشویشناک ہے۔حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیااور ڈرائیور سے متعلق بھی ابھی تک کوئی خبر سامنے نہیں آ سکی کہ وہ زندہ بچ گیا ہے کہ نہیں۔یاد رہے کہ دھند کی موجہ سے موٹروے بند ہے اور جی ٹی روڈ کے ذریعے ہی زیادہ ٹریفک چل رہی ہے اور تیز رفتاری کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر اکثر حادثے پیش آ جاتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں