عمران نیازی فسطائی ہتھکنڈے اور آمرانہ اقدامات اور انتقامی کارروائیوں سے آپ کی کرسی نہیں بچے گی‘پرویز ملک

آٹا، چینی، دوائی، بجلی، گیس چور حکمرانوں کی آنکھوں میں سیاسی انتقام کا خون اترا ہوا ہے ،آپ کا یوم حساب قریب ہے ‘خواجہ عمران نذیر

پیر 25 جنوری 2021 15:40

عمران نیازی فسطائی ہتھکنڈے اور آمرانہ اقدامات اور انتقامی کارروائیوں سے آپ کی کرسی نہیں بچے گی‘پرویز ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران نیازی ایسے فسطائی ہتھکنڈے اور آمرانہ اقدامات اور انتقامی کارروائیوں سے آپ کی کرسی نہیں بچے گی،کھوکھر برادارن کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے، آٹا، چینی، دوائی، بجلی، گیس چور حکمرانوں کی آنکھوں میں سیاسی انتقام کا خون اترا ہوا ہے ،آپ کا یوم حساب قریب ہے براڈشیٹ کی انکوائری کے لیے سیاسی انجینئرنگ کی جارہی ہے۔

انکوائری کمیشن کے ارکان کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری لی جائے اپوزیشن کو دیوار سے لگا کر جمہوریت کا پہیہ نہیں چلے گاملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت احتساب کے نام پر مخالفین کی سیاسی ٹارگٹ کلنک کررہی ہے۔احتساب بلاتفریق تمام اداروں کا ہونا چاہیے۔ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا کون احتساب کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ناب عمران ننیازی اور ان کے کے کرائے کے چور ترجمان جتنا مرضی "بولیں" ان کا جانا ٹھہر چکا ہے ، ننیازی صاحب اب آپ کا جھوٹ زیادہ دیر نہیں چلے گا، آپ کو ڈراؤنے خواب کیوں آرہے ہیں اس لئے کہ عوام کو بہت بڑا دھوکہ دیا ہے۔

پاکستان والوں کا جلد یوم حساب آنے والا ہے،حکومت سے آٹا ، چینی ناور پیٹرول کے بارے پوچھیں تو کہتے ہیں انکوائری ہو گی، نیک و کاروں نے آٹا چینی میں ملوث لوگوں کو راتوں رات ملک سے باہر بجھوا دیا ، دو سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا۔ معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے۔ مہنگائی اور حکومت کے خلاف نکلنے کے لئے نپارٹی قائد میاں نواز شریف کے اشارے کے انتظارمیں ہیں ،نالائق حکمران سیاسی انتقام میں اندھے ہو چکے حکمرانوں نے ادارے تباہ کردئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں