ہائیکورٹ نے کھوکھر پیلس کو گرانے کے 18 جنوری کے ڈپٹی کمشنر لاہور کے حکم پر عملدرآمد معطل کر دیا،انتظامیہ کو پیلس خالی کرنے کا حکم
سیٹلمنٹ کے لیے فریقین کو سول عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت ،حتمی فیصلے تک حکومت اور انتظامیہ کو مداخلت سے روک دیا گیا
منگل 26 جنوری 2021 16:10
(جاری ہے)
درخواست گزار حقائق چھپا کر یہاں آیا ۔چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ مسماری کا حکم کس نے دیا ۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ 18 جنوری کے عدالتی حکم پر کارروائی کی گئی، ڈی سی نے 23 جنوری کو حکم دیا۔چیف جسٹس نے پوچھا کس تاریخ کو مسماری کی گئی جواب میں سرکاری وکیل نے بتایا کہ24 جنوری کو مسماری کی گئی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس حکم میں تو ڈی سی نے غیرقانونی قبضہ لینے کا حکم دیا، نوٹس کے بغیر کس قانون کے تحت کھوکھر ہائوس کو مسمار کیا گیا۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ بادی النظر میں لگتا ہے کہ درخواست گزار کے پیلس کو ایل ڈی اے قوانین کی خلاف ورزی پر مسمار کیا گیا،پورے موضع کی اشتمال نہ ہو تو کیا انفرادی طور پر ہوسکتی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تگڑے بندے کا کوئی ہمسایہ بھی نہ ہو، اور کچھ مانگے نہ مانگے زمین تو مانگ لے گا۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہ بلند ہوا ۔سرکاری وکیل نے کہاکہ کسی قبضہ پر مسماری کا اختیار کس کے پاس ہے،قانون کیا کہتا ہے اس حوالے سے درخواست گزار کو مسماری سے قبل نوٹس دیا گیا اور ان کے گھر کے باہر نوٹس چسپاں کر دیا گیا تھا ۔چیف جسٹس نے کہاکہ اربن ایریا میں قبضے ہوتے ہیں تو اس کے خلا قانون موجود ہے کہ کس طرع کارروائی ہونا ہے ۔سرکاری وکیل نے کہا کہ پنجاب سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ کے تحت کارروائی کا اختیار ڈپٹی کمشنر کے پاس ہے ۔،اس قانون کے تحت ڈی سی اپنے اختیارات کسی دوسرے افسر کو تقوض کر سکتا ہے ،نوٹس میں تین روز کا وقت دیا گیا پھر گرانے کی کارروائی ہوئی،درخواست گزارسمیت134 لوگوں کو مسماری کے نوٹس دئیے گئے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ساری باتیں مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوئیں کہ کھوکھر پیلس کو قوانین کی خلاف ورزی پرمسمار کیا گیا ۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جس پیلس کو گرایا گیا اسکے لئے کوئی نوٹس نہیںدیا گیا ۔دوران سماعت کہا گیا کہ جس حکم کے تحت کھوکھر پیلس مسمار کیا گیا اس کو سول کورٹ نے معطل کر دیا تھا ایسے میں انتظامیہ کی تمام کاروائی غیر قانونی ہوگئی تھی ۔چیف جسٹس نے کہاکہ اگر سول جج کوئی حکم جاری کر دیتا ہے تو اس کو تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہے ۔ایسی کون سی قیامت آ گئی تھی کہ سول کورٹ سے حکم امتناعی کے باوجود کھوکھر پیلس گرا دیا گیا۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ضابطہ دیوانی قانون کے تحت درخواست گزارکو سول کورٹ سے رجوع کرنا چاہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ تگڑے بندے کو کون زمین فروخت کرنے سے انکار کر سکتا ہے ۔سرکاری وکیل نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ڈی سی لاہور نے مسماری کا حکم دیا ۔24 جنوری 2021 کو کھوکھر پیلس مسمار کر دیا گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ 23 جنوری کو ڈی سی لاہور نے اے سی کو حکم دیا پھر درخواست گزار کو وقت دئیے بغیر اگلے روز پیلس مسمار کر دیا گیا ،کیا پیلس مسمار کرنے سے قبل درخواست کو نوٹس دیا گیا اور قانون تقاضے پورے کیے گئے ۔سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزارکو یہاں آنے کی بجائے فیڈرل لینڈ کمشنر سے رجوع کرنا چاہیے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کھوکھر پیلس 13کنال پر محیط ہے ۔درخواست گزار کوسیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔عدالت کے حکم امتناعی کے باوجود کھوکھر پیلس گرا دیا گیا ہے ۔سپریم کورٹ کے حکم پر اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی نے اپنی انکوائری میں اراضی کا مالک قرار دیا ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ