ویڈیو نے پہلے سے’’ بدنام منی کو مزید بدنام ‘‘کر دیا ،سیاسی سوداگر وں کی طرف سے سودے ہوتے پوری دنیا نے دیکھے‘فردوس عاشق اعوان

بدھ 3 مارچ 2021 18:30

ویڈیو نے پہلے سے’’ بدنام منی کو مزید بدنام ‘‘کر دیا ،سیاسی سوداگر وں کی طرف سے سودے ہوتے پوری دنیا نے دیکھے‘فردوس عاشق اعوان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ویڈیو نے پہلے سے’’ بدنام منی کو مزید بدنام ‘‘کر دیا ہی-سیاسی سوداگر وں کی طرف سے سودے ہوتے پوری دنیا نے دیکھے -کرپٹ ٹولے کی تو پوری لٹیا ہی غرق ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیا ن میں انہوں نے کہا کہ بدنام زمانہ ویڈیو کے بعد اپوزیشن گھر کی رہی نہ گھاٹ کی -منڈیا ں لگانے والوں کو کوئی شرم ہے نہ حیا-ان میں ذرا سی بھی غیرت ہوتی تو یہ چلو بھر پانی میں ڈوب مرتی-انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری اور مسٹر 10 پرسنٹ نے جمہوری اور اخلاقی اقدار کی دھجیاں اڑائی ہیں-قوم شفافیت کے نام پر دھبے کبھی برداشت نہیں کرے گی -وزیر اعظم عمران خِان ہر الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے پر عزم ہیں-قوم آج پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے -کرپٹ عناصر کا گھسا پٹا بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں