ایوان بالا میں حکومتی نمائندے کی شکست وفاق پاکستان کا عمران خان پر عدم اعتماد ہے‘ شہباز شریف

صدر مسلم لیگ (ن) کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی پریوسف رضا گیلانی ،قوم اور پی ڈی ایم کو مبارکباد

بدھ 3 مارچ 2021 23:01

ایوان بالا میں حکومتی نمائندے کی شکست وفاق پاکستان کا عمران خان پر عدم اعتماد ہے‘ شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی پرسید یوسف رضا گیلانی اورپوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،پی ڈی ایم کی قیادت اور رہنما بھی مبارک کے مستحق ہیں جنہوں نے اس ضمن میں بھرپور کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی فتح عمران خان پر عدم اعتماد ہے ،ملک اور عوام کی معیشت تباہ کرنے والے آٹا چینی ووٹ چور قوم اور خود اپنی جماعت کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ، ایوان بالا میں حکومتی نمائندے کی شکست وفاق پاکستان کا عمران خان پر عدم اعتماد ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں