اسرائیل کے فلسطین پر مسلسل حملے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں، بین الاقوامی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان‘عثمان بزدار

عالمی برادری کی خاموشی ایک المیہ کو جنم دے رہی ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام مظلوم فلسطینیوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہیں

منگل 18 مئی 2021 22:45

اسرائیل کے فلسطین پر مسلسل حملے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں، بین الاقوامی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان‘عثمان بزدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اسرائیل کے فلسطین پر مسلسل حملے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں ہیں- طاقت کے نشے میں مدہوش اسرائیل کے ہاتھ معصوم فلسطینی شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں-ظالم کا ہاتھ آج نہ روکا گیا تو یہ کل کسی اور کے گریبان تک پہنچے گا-انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی فلسطین میں آگ اورخون کے کھیل پر خاموشی سوالیہ نشان ہی-نہتے فلسطینی شہری آزادی سے جینے کا حق رکھتے ہیں- عالمی برادری کی خاموشی ایک المیہ کو جنم دے رہی ہی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام مظلوم فلسطینیوں سے مکمل ہمدردی رکھتے ہیں اوریکجہتی کااظہار کرتے ہیں-عالمی برادری معصوم فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے کے لئے فوری کردار ادا کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں