سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی بجٹ اجلاس سے قبل نئے اسمبلی ہال میں میٹنگ، انتظامات کا جائزہ اور فوری ضروری تبدیلیاں

بجٹ، کٹوتی کی تحریکوںاور جنرل ڈسکشن کے دوران متعلقہ وزراء اور سیکرٹریز ایوان میں موجود رہیں گے‘ چو دھری پرویز الٰہی 14جون کو بجٹ انشاء اللہ نئے ایوان میں پیش ہو گا،پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان میں میٹنگ کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی کی گفتگو

ہفتہ 12 جون 2021 18:37

سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی بجٹ اجلاس سے قبل نئے اسمبلی ہال میں میٹنگ، انتظامات کا جائزہ اور فوری ضروری تبدیلیاں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز ا لٰہی نے کہا ہے کہ بجٹ، کٹوتی کی تحریکوںاور جنرل ڈسکشن کے دوران متعلقہ وزراء اور سیکرٹریز ایوان میں موجود رہیں گے۔پنجاب اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کی بھی یہی ریکوائرمنٹ ہے۔تمام محکمہ جات کے سیکرٹریز اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔ 14جون کو بجٹ انشاء اللہ نئے ایوان میں پیش ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی اور بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت اور ایوان کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بجٹ اجلاس کے حوالے سے کچھ چیزوں کی ایڈجسٹمنٹ اور دیگر انتظامات کے لیے نئے ایوان میں میٹنگ کی اور سپیکر کے حکم پر فوری ضروری تبدیلیاں کی گئیں ۔ سپیکرنے وزیرِ اعلی ، اپوزیشن لیڈر اور وزرا ء کے دفاتر بھی دیکھے۔ اس موقع پر سپیکر نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف کو اجلاس کے دوران موجود رہنے کی ہدایت کی تا کہ وزیر اعلیٰ، قائد حزب اختلاف اور وزراء کے مشورہ سے ضروری ہدایات پر فوری عمل درآمد کر کے ان کے دفاتر کو بہتر بنایا جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں