لاہور میں کچرے کے ڈھیر لگنے کی بڑی وجہ، ایل ڈبلیو ایم سی میں بڑے پیمانے پر گھوسٹ ملازمین بھرتی کیے جانے کا انکشاف

گھوسٹ ملازمین طویل مدت سے غیر حاضر ہو کر بھی تنخواہیں وصول کر رہے تھے، لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے حکام نے گھوسٹ ملازمین کیخلاف ایکشن لینا شروع کر دیا، درجنوں ملازمین برطرف

muhammad ali محمد علی اتوار جون 00:10

لاہور میں کچرے کے ڈھیر لگنے کی بڑی وجہ، ایل ڈبلیو ایم سی میں بڑے پیمانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2021ء) لاہور میں کچرے کے ڈھیر لگنے کی بڑی وجہ، ایل ڈبلیو ایم سی میں بڑے پیمانے پر گھوسٹ ملازمین بھرتی کیے جانے کا انکشاف، گھوسٹ ملازمین طویل مدت سے غیر حاضر ہو کر بھی تنخواہیں وصول کر رہے تھے، لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے حکام نے گھوسٹ ملازمین کیخلاف ایکشن لینا شروع کر دیا، درجنوں ملازمین برطرف۔

تفصیلات کے مطابق گھوسٹ ملازمین کامعاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ایل ڈبلیو ایم سی نے گھوسٹ ملازمین سے متعلق ایکشن لینا شروع کردیا ۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 9 ٹائونز میں 97 گھوسٹ ملازمین مختلف پوسٹوں پر تعینات تھے ۔ گھوسٹ ملازمین طویل مدت سے غیر حاضر ہو کر بھی تنخواہیں وصول کر رہے تھے ۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کاکہنا ہے کہ ابھی کریک ڈائون کا آغاز کیا ہے، گھوسٹ ملازمین کی محکمہ سے مکمل صفائی کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت ان دنوں لاہور شہر کی صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔ پنجاب حکومت کی نااہلی نے غیر ملکی خبر رساں اداروں کو بھی پاکستان پر طنز کے نشتر چلانے کا موقع فراہم کیا۔ پنجاب حکومت کے تمام تر دعووں کے باوجود لاہور میں صفائی کی بدترین صورتحال میں زیادہ کمی نہیں آئی۔ کئی ماہ سے زائد وقت گزرنے کے باوجود لاہور کو کچرے سے پاک نہ کیا جا سکا۔

پنجاب حکومت کی نااہلی کے باعث پیدا ہونے والی یہ صورتحال پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر بھی شرمندگی کا باعث بن گئی۔ کچھ ماہ قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سال 2021 میں سیاحوں کے لیے 52 بہترین مقامات کی فہرست میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو بھی شامل کیا تھا۔ تاہم لاہور میں کچرے کی صورتحال دیکھ کر ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں لاہور شہر اور پاکستان کو طنز کا نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ نیویارک ٹائمز نے تو لاہور کو 2021 میں سیاحوں کے لیے 52 بہترین مقامات کی فہرست میں شامل کر لیا، لیکن یہی لاہور شہر اس وقت کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے، جہاں ہر گلی ہر سڑک ہر کونے میں، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments