3 اوباش بھائیوں نے لوہے کے راڈ سے تشدد کر کے ملازمہ کی ٹانگ توڑ دی

پولیس نے ایک ملزم گرفتار کر لیا باقی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 25 جولائی 2021 08:02

3 اوباش بھائیوں نے لوہے کے راڈ سے تشدد کر کے ملازمہ کی ٹانگ توڑ دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2021ء) لاہور کے علاقہ نواں کوٹ میں تین نوجوانوں نے ملازمہ پر لوہے کے راڈ سے تشدد کرکے ٹانگ کی ہڈی بھی توڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں 3 نوجوان لڑکوں نے ملازمہ پر تشدد کیا اور مبینہ طور پر اس کی ٹانگ کی ہڈی بھی توڑ دی۔ ملازمہ کے بھائی کی درخواست پر تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ملازمہ کے بھائی نے تھانہ نواں کوٹ میں بیان دیا کہ عمر، عثمان اور عبداللہ نامی نوجوانوں نے ردا کو لوہے کے راڈ سے مارا، ملزمان نے میری بہن سے پہلے چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کی اور پھر اسے زبردستی اٹھا کر گھر لے جانے کی کوشش کی۔ بہن کے شور مچانے پر تینوں بھائیوں نے میری بہن کو لوہے کے راڈ سے مارا، جس سے ردا کے دائیں کندھے پر زخم آئے اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، محلہ داروں نے بیچ بچاو کروا کر میری بہن کی جان چھڑوائی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عبداللہ نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے دیگر دونوں ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، مقدمہ میں نامزد تینوں ملزم سگے بھائی ہیں۔دوسری طرف سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں عید کے موقع پر شراب پینے سے منع کرنے پر ظالم بیٹے نے اپنے والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق وقوعہ سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے یوسف پارک میں پیش آیا۔ ملزم سکندر حیات شراب پی کر گھر آیا تو والد نے اسے برا بھلا کہا جس نشہ میں دھت سکندر حیات نے پستول نکال کر باپ پر فائرنگ کردی۔ فائر لگنے سے والد فتح محمد شدید زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی فتح محمد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں