پنجاب میں تقریبا 20 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے‘عثمان بزدار

لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی50 لاکھ آبادی کو 14 اگست تک ویکسینیشن کی جائے گی وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس، کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ

پیر 26 جولائی 2021 18:55

پنجاب میں تقریبا 20 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے‘عثمان بزدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے اقدامات اورشہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں پانچ شہروں میں کورونا ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کے بارے میں بھی وزیر اعلی عثمان بزدار کو بریفنگ دی گئی-وزیر اعلی عثمان بزدارنے کورونا ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی50 لاکھ آبادی کو 14 اگست تک ویکسینیشن کی جائے گی اورپانچ شہروں میں خصو صی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت اور انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں -انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تقریبا 20 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہی-شہری کورونا ویکسین لگوائیں اور اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں -پنجاب حکومت نے کورونا پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں -انہوں نے کہا کہ24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 11افراد جاں بحق ہوئی-پنجاب میں مثبت کیسوں کی شرح 3 فیصد سے کم ہے - ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہی-اجلاس میں سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے کورونا ویکسین لگانے کے عمل میں پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی-سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن نے ہسپتالوں میں کوروناکے مریضو ں کے علاج معالجے کے حوالے سے کئے گئے اقدمات کے بارے میں آگاہ کیا-صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ اور سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن نے اجلاس میں شرکت کی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں