وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار کو مبارکباد

پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کے اظہار پر سیالکوٹ کے عوام خصوصا پی پی 38 کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘ سردارعثمان بزدار نتیجے نے ثابت کردیا ہے عوام تحریک انصاف کی قیادت اور اس کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں‘وزیر اعلیٰ پنجاب کابیان

بدھ 28 جولائی 2021 23:20

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار کو مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے عوام نے خدمت، شرافت اور شفافیت کی سیاست کو کامیاب کرایا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کے اظہار پر سیالکوٹ کے عوام خصوصا پی پی 38 کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی نے مخالف جماعت کی نشست جیت کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔مخالف جماعت کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ منہ کے بل جا گرا ہے۔اس شاندار کامیابی پر اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار کی کامیابی موجودہ حکومت کے عوام دوست ایجنڈے کی فتح ہے -سیالکوٹ کے عوام نے کرپٹ ٹولے کی منفی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نتیجہ نے ثابت کردیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کی قیادت اورپالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں۔تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت سیالکوٹ کے عوام نے سرخرو کیاہے۔کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ احسن سلیم بریار حلقے کے عوام کی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کریں گے۔سیالکوٹ الیکشن میں شفافیت کا بول بالا ہوا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں