محرم الحرام کی آمد، پاک فوج اور رینجرز کی مدد مانگ لی گئی

جمعرات 29 جولائی 2021 14:48

محرم الحرام کی آمد، پاک فوج اور رینجرز کی مدد مانگ لی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) محرم الحرام کے دوران لاہور پولیس نے پاک فوج اور رینجرز سے امن و امان کی صورتحال کنٹرول رکھنے کے لیے مدد مانگ لی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے رینجرز اور پاک فوج کی 6 ،6 کمپنیاں مانگ لیں ہیں۔ ائیر سرویلنس کیلئے پاک فوج سے ایک ہیلی کاپٹر بھی مانگا گیا ہے۔ رینجرز اور پاک فوج ہنگامی صورتحال میں ذمہ داریاں ادا کرے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے فوج اور رینجرز کے جوان سٹینڈ بائی رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں