پی آئی اے سے اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

قومی ائیر لائن نے ملک کے اہم روٹ پر پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا، ترجمان پی آئی اے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 16 ستمبر 2021 18:53

پی آئی اے سے اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خبر
لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 16ستمبر 2021) پی آئی اے سے اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خبر، قومی ائیر لائن نے اہم روٹ پر پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے لاہور سے پشاور کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر اور جمعہ کو پروازیں آپریٹ ہوں گی۔قومی ایئر لائن پی آئی اے نے لاہور سے پشاور کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے لاہور سے پشاو ر کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کرےگی، پروازیں پیر اور جمعہ کو آپریٹ ہوں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر کولاہور سے پرواز صبح11بجکر40منٹ پر پشاور روانہ ہوگی ، لاہور سے پشاور پروازکے لیےاے ٹی آر طیارہ استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے اس سے قبل 7 اپریل کو قومی ایئر لائن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا، یہ ادارے کے لیے ایک اہم سنگ میل تھا، لاہور سے پہلی پرواز ایئر بس 320 کے ساتھ 160 مسافروں کو لے کر اسکردو پہنچی تھی۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے مختلف ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، گزشتہ روز پہلی پرواز کینیائی دارالحکومت نیروبی روانہ ہوئی تھی۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نیروبی کے لیے 3خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی، 2پروازیں لاہور اور ایک پروازاسلام آباد سے روانہ ہوگی۔ پہلی پرواز آج پنجاب کے دارالحکومت سے نیروبی کے لیے اڑان بھرے گی۔

کینیا کے دارالحکومت کیلئے پی آئی اے بوئنگ777طیارے استعمال کرے گی۔ قومی ایئرلائن کی کرغزستان کے دارالحکومت بشکک کے لیے 8پروازیں آپریٹ ہوں گی۔پی آئی اے آئندہ ہفتے بشکک کے لیے لاہور سے 5پروازیں آپریٹ کرے گی۔ 3پروازیں ملتان سے بشکک روانہ ہوں گی۔قومی ایئرلائن نے متحدہ عرب امارات کے شہر راسل خیمہ کے لیے فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ایئرلائن18ستمبر کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشمبے کے لیے بھی خصوصی فلائٹ آپریٹ کرے گی۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا کہنا ہے کہ خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں