پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے،لاہور پولیس شہریوں کی زندگی کے لئے خطرہ بننے والی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی ہر گز اجازت نہیں دے گی،سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر
طارق مجید کھوکھر ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:04
(جاری ہے)
ملزم عرصہ دراز سے پشاور سے مال لا کر لاہوراور دیگر اضلاع میں فروخت کرتا تھا۔
ملزم کے قبضہ سے 50 ہزار سے زائد پتنگیں, 1000چرخیاں, 2230 پنے ڈور,4000 گچھ ڈور برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ملزم کے ساتھی عمران کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔لاہور پولیس نے رواں سال اب تک پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10211 ملزمان کو گرفتارکرکے مختلف تھانوں میں 10112 مقدمات درج کئے۔دوران کاروائی ملزمان کے قبضہ سے ایک لاکھ سے زائد پتنگیں،18ہزار سے زائد ڈوریں اور پتنگ سازی کا دیگر سامان بھی برامد کیا۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کائٹ فلائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی مستقل سرکوبی کے لئے سزائیں مزید سخت بنانے اور سپلائی لائن روکنے کے لئے مختلف اداروں کے تعاون سے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ شہریوں کی زندگی کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے پتنگ فروشوں، مینوفیکچررز اور پتنگ بازوں کے جرم کی نوعیت کے اعتبار سے سزاوں میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔سی سی پی او نے مزید کہا کہ پولیس تجاویز کے مطابق پتنگ سازی،پتنگ فروشی اور مینوفیکچرنگ کے اس آرگنائزڈ جرم میں ملوث فیس بک پیجز،ویب سائٹس کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کاروائی کرنے کا مجاز ہو گا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پولیس افسران کو پتنگ بازی، پتنگ سازی اور پتنگ فروشی میں ملوث عناصر کیخلاف وسیع پیمانے پر کاروائی کی ہدایت کی ہے۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پتنگ بازی کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تھانے کی سطح میں پتنگ بازی کی روک تھام اور اس حوالے سے موجود قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سرکوبی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ ٹیموں کو بھی دوران پٹرولنگ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہیں۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پتنگ بازوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہاکہ کائٹ مینوفیکچررز، ہول سیل ڈیلرز اور تندی ڈور ایکسپورٹرز کیخلاف زیرو ٹولرنس پالیسی پر سختی سے عملدرامد یقینی بنایا جا رہا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار