وزیر اعلی عثمان بزدار کی کراچی آمد، اخترمینگل کی رہائش گاہ پر مرحوم سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گزشتہ سہ پہر کراچی پہنچ گئی- وزیراعلی سردار عثمان بزدار کراچی آمد کے فورا بعد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پہنچے اور بزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پرسردار اختر مینگل سے اظہار افسوس کیا -سردارعثمان بزدارنے سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی- سرداراخترمینگل سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سردار عطا ء اللہ مینگل مرحوم مدبراوروضع دار سیاستدان تھی-سردار عطا ء اللہ مینگل مرحوم سیاست میں منفرد مقام رکھتے تھے - سردار عطا ء اللہ مینگل مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا- سردار عطا ء اللہ مینگل کے انتقال پر اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں