وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس، منصوبے پر ہونیوالی پیش رفت پر اطمینا ن کا اظہار

پہلے مرحلے میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 44ہزار ایکڑ اراضی کا انتخاب کیاگیا ہے‘عثمان بزدار ار ایکڑ اراضی پر انڈسٹریل زون بھی بنایا جائیگا، تین بیراج بھی تعمیر ہونگے،تقریباً6لاکھ کیوسک پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا غیر ملکی سرمایہ کا روں کیلئے یہ منصوبہ بے پناہ کشش رکھتا ہے،راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی دبئی ایکسپو میں شوکیسنگ کی جائیگی

منگل 21 ستمبر 2021 20:45

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس، منصوبے پر ہونیوالی پیش رفت پر اطمینا ن کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینا ن کا اظہارکیااورہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور منصوبے سے متعلقہ امور کو جلد از جلد نمٹایا جائے ۔

انہوںنے کہا کہ پہلے مرحلے میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 44ہزار ایکڑ اراضی کا انتخاب کیاگیا ہے ۔ 6ہزار ایکڑ اراضی پر انڈسٹریل زون بھی بنایا جائے گاجبکہ تین بیراج بھی تعمیر ہوںگے۔تقریباً6لاکھ کیوسک پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت 60لاکھ پودے لگائے جائیںگے۔یہ ماحول دوست منصوبہ ہے ،یہاں لگائے جانے والے پودے ماحولیات آلودگی میں واضح کمی لائیںگی-انہوںنے کہا کہ لینڈ ایکوزیشن کابقیہ کام قواعد و ضوابط کے تحت جلد سے جلد مکمل کیاجائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کا روں کیلئے یہ منصوبہ بے پناہ کشش رکھتا ہے ۔راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی دبئی ایکسپو میں شوکیسنگ کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ دریا کے کنارے بننے والا دنیا کاایک منفرد اورلاثانی منصوبہ ہے اوراس گیم چینجر منصوبے سے ترقی کا نیا باب رقم ہوگا - چیف ایگزیکٹو آفیسرراوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران امین نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت اورلینڈ ایکوزیشن کے بارے میں بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر،چیف سیکرٹری ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری ہاؤسنگ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری خزانہ،کمشنر لاہورڈویژن،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں