وزیر اعظم عمران خان کے وکلاء نے ہتک عزت دعویٰ کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دائر درخواست واپس لے لی

محفوظ فیصلہ جاری ،فریقین ذاتی حیثیت یا وکلاء کے ذریعے کیس مینجمنٹ کانفرنس کیلئے پیش ہوں ، سماعت 6اکتوبر تک ملتوی

بدھ 22 ستمبر 2021 19:03

وزیر اعظم عمران خان کے وکلاء نے ہتک عزت دعویٰ کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دائر درخواست واپس لے لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان کے وکلاء کی جانب سے ہتک عزت دعویٰ کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دائر درخواست واپس لے لی ۔ عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرتے ہوئے سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کر کے حکم دیا ہے کہ فریقین ذاتی حیثیت یا وکلاء کے ذریعے کیس مینجمنٹ کانفرنس کے لئے پیش ہوں ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج مدثر فرید کھوکھر نے درخواست سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ کیس کے قابل سماعت ہونے بارے درخواست پہلے بھی رد کی جا چکی ہے،فریقین کی جانب سے دلائل بھی دئیے جا چکے ہیں،فریقین ذاتی حیثیت یا وکلاء کے ذریعے بیان ریکارڈ کرائیں۔عدالت نے مزید سماعت 6اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔مسلم لیگ (ن) کے صد ر شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں