ْحمزہ شہباز کا سردار عثمان بزدار پر الزام آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ‘فیاض الحسن چوہان

باپ کی وزارتِ اعلیٰ کے دم پر سیاسی کیریئر بنانے والے حمزہ شہباز کو خاموش رہنا چاہیے‘صوبائی وزیر جیل خانہ جات

منگل 28 ستمبر 2021 16:20

ْحمزہ شہباز کا سردار عثمان بزدار پر الزام آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ‘فیاض الحسن چوہان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ باپ کی وزارتِ اعلیٰ کے دم پر سیاسی کیریئر بنانے والے حمزہ شہباز کو خاموش رہنا چاہیے ،کرپٹ اور بددیانت باپ کا بیٹا ایک شریف النفس وزیر اعلی پر الزام لگا رہا ہے،حمزہ شہباز کا سردار عثمان بزدار پر الزام آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہاکہ شریف خاندان پر اربوں کی کرپشن اور غبن عدالتوں میں ثابت ہو چکے ہیں۔ 25 ارب کی تازہ تزہ کرپشن انکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شریف خاندان کے دس سالہ اقتدار کا کچا چٹھہ انہی کے دور کی آڈٹ رپورٹس کھول چکی ہیں۔ ساڑھے سترہ ہزار ارب کی بے ضابطگیاں کرنے والے کس منہ سے شفافیت کی بات کرتے ہیں، حمزہ شہباز میں رتی برابر غیرت ہے تو بیوروکریسی تبادلوں کے الزام پر ثبوت پیش کریں۔ انہوںنے کہاکہبیوروکریسی میں حکومتی مداخلت کی داغ بیل شریف خاندان نے ڈالی۔ شہباز شریف نے سی ایم آفس کا تقدس پامال کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں