وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شجاع آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

پیر 18 اکتوبر 2021 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شجاع آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں