وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ،

بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ اجلاس میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری ، ایڈمنسٹریٹرز کو withdraw کیا جائے گا،محکمہ بلدیات کو آج ہی نوٹیفکیشن جاری کر نے کی ہدایت بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،ہر اقدام آئین و قانون کی روشنی میں اٹھائیں گی:عثمان بزدار

پیر 18 اکتوبر 2021 20:55

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیر اعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹرز کو Withdraw کیا جائے گا-وزیر اعلی عثمان بزدارنے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے اور ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کو Withdraw کرنے کے حوالے سے محکمہ بلدیات کو آج ہی نوٹیفکیشن جاری کر نے کی ہدایت کی ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مشاورت کے ساتھ بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہر اقدام آئین و قانون کی روشنی میں اٹھائیں گے۔اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں