وزیراعظم عمران خان سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان سے صوبائی وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں معاونِ خصوصی نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حکومت کی جانب سے پنجاب میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور ہیلتھ کارڈز کے اجراء کے حوالہ سے پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم کو کووڈ ویکسینیشن مہم اور ڈینگی کے حوالہ سے حکومت کی جانب سے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے میانوالی اور اٹک میں ماں اور بچے کے ہسپتالوں اور حکومت کی جانب سے ذہنی صحت کے اقدامات پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں