پاک بھارت ٹاکرا،شائقین نے میچ کے آغاز سے قبل ہی سوشل میڈیا پرمحاذ سنبھال لیا

پاکستانی شائقین کرکٹ طرح طرح کی میمز شیئر کرکے بھارتی شائقین کے دل جلاتے رہے

اتوار 24 اکتوبر 2021 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلے کے آغاز سے قبل ہی شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی شائقین کرکٹ طرح طرح کی میمز شیئر کرکے بھارتی شائقین کے دل جلاتے رہے ۔ایک ٹوئٹر صارف عثمان خان نے ماضی میں بھارتی شکست پر بھارت میں شائقین کرکٹ کی جانب سے ٹی وی توڑنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت اس نتیجے سے خوفزدہ ہے۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے بالی وڈ فلم کا ایک منظر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت اتنا ہی محفوظ ہے جتنا مٹھن سائیکل کے پیچھے محفوظ ہے۔مومنہ طارق نامی ایک صارف نے لوہے کے پنجرے میں بند ٹی وی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ٹوئٹر صارف نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی نو بال اور بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ برائے مہربانی حد عبور نہ کیجیے۔

جہانزیب نامی ٹوئٹر صارف نے ایک تصویر شیئر کی اور فخر زمان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ لیفٹیننٹ صاحب دوبارہ فارم میں آگئے ہیں۔ایک ٹوئٹر صارف نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ کون کون یہ منظر دیکھنے کا انتظار کر رہا ہی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں