بنچ اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ،دونوں گاڑی کے دو پہیوں کی مانند ہیں‘فرحان شہزاد

دونوں مل کر عدل وانصاف قائم کرسکتے ہیں ‘وائس چیئرمین پنجاب بار کا سیمینارسے خطاب

اتوار 5 دسمبر 2021 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین فرحان شہزاد نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے کے لیے بنچ اور بار لازم و ملزوم ہیں،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وکلاء کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جو ہمارے ادارے کے ڈسپلن کا منہ بولتا ثبوت ہے ،وکلاء کے عدلیہ سے متعلقہ جو تحفظات ہوتے ہیں انہیں بھی زیر غورلا کر دور کیا جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام’’ نظام عدم میں بہتری کیلئے عدلیہ اور وکلا ء کے کردار ‘‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔فرحان شہزاد نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک کے مستقبل کو روشن نہیں بنایا جا سکتا اور وکلاء برادری نے اس کیلئے ہمیشہ کلیدی کردارادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنچ اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور دونوں گاڑی کے دو پہیوں کی مانند ہیں، دونوں مل کر عدل وانصاف قائم کرسکتے ہیں ۔

فرحان شہزاد نے کہا کہ سیمینار میں وکلاء کی تربیت کی بہتری کے لئے جو تجاویز سامنے آئی ہیں ان پر پیشرفت کی جائے گی اور اس کے لئے ہم اپنے سینئرز سے بھی رہنمائی لیں گے ۔اس موقع پر پنجاب بار کونسل کی تمام کمیٹیوں کی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں