کسانوں کو یوریا کھاد کی فراہمی کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

بدھ 19 جنوری 2022 12:54

کسانوں کو یوریا کھاد کی فراہمی کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) کسانوں کو یوریا کھاد کی فراہمی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں یوریا کھاد کے سنگین بحران پر تشویش ہے ،کھاد کے بحران سے ملک میں غذائی قلت کا شدید خدشہ ہے،حکومت میں موجود مافیا کھاد کی سمگلنگ اور زخیرہ اندوزی میں ملوث ہے،حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی سے گندم کی پیداوار 15 سے 20 فیصد متاثر ہو گی ۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یوریا کھاد کی بوری 10 ہزار روپے بلیک میں فروخت ہورہی ہے،پنجاب کا کسان پہلے ہی سخت ترین مشکلات کا شکار ہے ،مطالبہ کرتا ہے حکومت یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں