پریانتھا کمارا کو کس طرح قتل کیا گیا ؟ ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اہم انکشافات کر دئیے

ملزم عمران اور حمیر نے پریانتھا کمارا پر قینچی سے وار کیے،تیمور نے اینٹ سے وار کیا،ملزم علی اصغر نے لاش کو آگ لگائی، ملزم شہریار اور بلال نے بیرونی دروازہ توڑ کر ہجوم کو اندر بلایا۔ملزمان کے تفتیش کے دوران انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 جنوری 2022 13:34

پریانتھا کمارا کو کس طرح قتل کیا گیا ؟ ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اہم انکشافات کر دئیے
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 جنوری 2022ء ) پریانتھا کمارا کو کس طرح قتل کیا گیا ؟ ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اہم انکشافات کر دئیے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔7 مرکزی ملزمان کے کردار کا تعین کر لیا گیا ہے۔ملزم عمران اور حمیر نے پریانتھا کمارا پر قینچی سے وار کیے اور حملے میں استعمال کی گئیں دونوں قینچیاں بھی برآمد کر لی گئیں ہیں۔

ملزم تیمور نے اینٹ سے وار کیا جب کہ ملزم علی اصغر نے لاش کو آگ لگائی۔پولیس کے مطابق ملزم شہریار اور بلال نے بیرونی دروازہ توڑ کر ہجوم کو اندر بلایا، ملزم عبدالصبور نے فیکٹری وکررز کو حملے کے لیے اکسیایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کی گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 79 ملزمان کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔

پیر کو پولیس نے ملزمان عدالت میں پیش کیے ۔ پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں قتل ہونیوالے پریانتھا کمارا قتل کیس میں 85 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر تھے جن میں سے 7 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا ہے جبکہ مقدمیمیں ایک نئے ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پہلے سے جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں موجود 78 اور ایک نئے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیدیا ، ملزمان کو 31 جنوری کو دوبارہ گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔دوسری جانب سری لنکن شہری پریانتھاکماراکی فیملی کے لئے وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک لاکھ ڈالر کے فنڈ اور 1667 ڈالر کی پہلی تنخواہ پریانتھا کی بیوہ کو منتقل کردی گئی، فنڈ اور تنخواہ راجکو انڈسٹریز نے بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی ، 10سال تک تنخواہ بیوہ کیاکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی رہیگی، فنڈ اور 10سال تک تنخواہ کا وعدہ کمپنی نے کیا اور اعلان وزیراعظم نے کیا تھا۔

ڈاکٹرشہبازگل نے اکاونٹس کی تفصیلات بھی جاری کیں ، جس کے مطابق سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نیپریانتھاکی بیوہ اوربچوں کیلئے ایک لاکھ ڈالر اکٹھے کئے جبکہ راجکوانڈسٹریزانتظامیہ نے بھی پریانتھاکماراکی تنخواہ ڈالر میں فیملی کو بھجوائی۔پریانتھاکماراکی موت کے بعدپہلی تنخواہ بینک کے ذریعے پریانتھاکمارا کی بیوہ کواداکی گئی ، راجکوانڈسٹریزنے پریانتھا کی فیملی کیلئے ہر سال 20ہزار ڈالرسیلری کی مد میں مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں