سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ کی نجی نیوزچینل پرپنجاب میں فوت شدگان افراد کوکوروناویکسین لگانے کے ریکارڈسے متعلق چلنے والی خبر کی تردید

جمعرات 27 جنوری 2022 14:42

سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ کی نجی نیوزچینل پرپنجاب میں فوت شدگان افراد کوکوروناویکسین لگانے کے ریکارڈسے متعلق چلنے والی خبر کی تردید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندربلوچ نے نجی نیوزچینل پرپنجاب میں فوت شدگان افراد کوکوروناویکسین لگانے کے ریکارڈسے متعلق چلنے والی خبر کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں کسی فوت شدہ فردکوکوروناسے بچاؤکی ویکسین لگانے کاریکارڈنہیں ہے۔

(جاری ہے)

نادرااوراین سی اوسی نے تمام فوت شدگان افرادکے شناختی کارڈبلاک کررکھے ہیں۔

صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے مزیدکہاکہ پنجاب میں کوروناویکسی نیشن کے ریکارڈکی روزانہ کی بنیادپرجانچ پڑتال کی جاتی ہے۔کوروناویکسی نیشن کے ریکارڈمیں ایک بھی جعلی اینٹری کوبرداشت نہیں کریں گے۔ خبرچلنے کے بعدتمام متعلقہ افسران کو احتیاطی طورپرالرٹ کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments