احتساب عدالت لاہور نے نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے ذاتی شاپنگ پلازہ کی فروخت کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی

جمعرات 27 جنوری 2022 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) احتساب عدالت لاہو نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے کیس ملزم فواد حسن فواد کے ذاتی شاپنگ پلازہ کی فروخت کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کر دی ملزم فواد حسن فواد کی جانب سے صدر راولپنڈی میں موجود بیش قیمت پلازہ فروخت کرنیکی درخواست عدالت نے مسترد کی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم فواد حسن فواد پلازہ کو 9 ارب 25 کروڑ مالیت کے عوض فروخت کرنا چاہتا تھا نیب ریفرنس کے مطابق مزکورہ پلازہ مبینہ طور پر ناجائز اثاث جات پر مشتمل ہے نیب کی درخواست پر احتساب عدالت نے ملزم کو ازخود پلازہ فروخت کرنے سے منع کردیا تھافواد حسن فواد کیجانب سے درخواست گزشتہ سال دسمبر (2021) میں احتساب عدالت لاہور میں دائر کی گئی تھی سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف نیب لاہور کا آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس مارچ 2019 سے احتساب عدالت لاہور میں زیر سماعت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں