میٹروبس اور میٹرو ٹرین کو چلانے کے لئے تین ارب آٹھ کروڑ روپے جاری

جمعہ 28 جنوری 2022 12:25

میٹروبس اور میٹرو ٹرین کو چلانے کے لئے تین ارب آٹھ کروڑ روپے جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) محکمہ خزانہ نے میٹروبس اور میٹرو ٹرین کو چلانے کے لئے تین ارب آٹھ کروڑ روپے جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو تین ارب آٹھ کروڑ روپے جاری کیے ہیں، محکمہ خزانہ نے میٹرو بس اور میٹرو ٹرین کو سبسڈی کی مد میں بجٹ جاری کیا ہے، اس گرانٹ میں میٹرو بس اور میٹرو ٹرین کے آپریشنل اخراجات اور تنخواہیں بھی ادا کی جائیں گی،محکمہ خزانہ کی جانب سے پی ایم اے کے اکائونٹ میں گرانٹ منتقل کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں