وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن پر تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

آگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم کی ہدایات پر وفاقی و صوبائی اداروں کے تعاون سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ‘ کمشنر ژوب کی علاقے مین ایمرجنسی نافذ، سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات کی طرف سے آپریشن کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جاچکا ہے. رپورٹ کے مندرجات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 22 مئی 2022 20:35

وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن پر تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 مئی ۔2022 ) وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن پر تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے 21 مئی کو لاہور میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم کی ہدایات پر وفاقی و صوبائی اداروں کے تعاون سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جبکہ کمشنر ژوب کی علاقے مین ایمرجنسی نافذ، سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات کی طرف سے آپریشن کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جاچکا ہے.

(جاری ہے)


رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری جنگلات اور ڈی جی PDMA کا آپریشن کی نگرانی کیلئے آگ کی جگہ کا دورہ کیا شیرگالی، زرگون زوار، تورگھر اور تکئی میں محکمہ جنگلات کی طرف سے 300 سے زائد افراد پر مشتمل ٹیمیں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں. آپریشن کے حوالے سے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی وفاقی وزیر ہاﺅسنگ مولانا عبدالواسع کی ژوب میں اجلاس کی صدارت جس میں وزیر اعلی بلوچستان، وفاقی و صوبائی اداروں کے عہدیداران اورکمانڈر 12 کور شریک ہوئے.

ضلع شیرانی میں وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری جنگلات و جنگی حیات بلوچستان کی سربراہی میں ٹاسک فورس کو قائم کر دی گئی اس کے علاوہ”ویلیج اور ایریا فائر کنٹرول کمیٹیوں“کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے آگ سے بچاﺅ اور مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے PDMA کی طرف سے ریسکیو گاڑیاں اور فائر فائٹنگ کا سامان فراہم کر دیا گیا . رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ NDMA کی طرف سے بھی آگ بجھانے کیلئے سامان فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ پاک فوج کی طرف سے دو ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آرمی بیس کیمپ قائم کر دیا گیا جو آپریشن میں مدد فراہم کر رہا ہے.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں