سراج الحق کا ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ، والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منصورہ سے جاری بیان میں سراج الحق نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی والدہ کے لیے مغفرت کی دعا کی اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ پوری قوم کی والدہ کا درجہ رکھتی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس بات پر شرمندہ ہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا کی قید میں ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے تمام سیاسی حکومتوں نے دعوے کیے، لیکن کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں