گورنر پنجاب سے وزیر اعظم کی مشیر رومینہ خورشید عالم کی ملاقات،پائیدار ترقی کے اہداف پر بریفنگ دی

منگل 5 جولائی 2022 20:53

گورنر پنجاب سے وزیر اعظم کی مشیر رومینہ خورشید عالم کی ملاقات،پائیدار ترقی کے اہداف پر بریفنگ دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2022ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے وزیر اعظم کی مشیر برائے سیاسی امور رومینہ خورشید عالم نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔کنوینئر نیشنل پار لیمنٹری ٹاسک فورس ایس ڈی جیز رومینہ خورشید عالم نے منگل کو ہونے والی ملاقات میں گورنر پنجاب کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف(سسٹین ایبل گولز ) پر سیکرٹریٹ کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنر پنجاب سے یونیورسٹیوں میں ایس ڈی جیز کو سلیبس کا حصہ بنانے کی درخواست بھی کی۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سیکنسورشیم بنانے جا رہے ہیں جس سے طلبا وطالبات کو آگاہی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جیز کے اہداف انسانیت کی بہتری کیلئے ترتیب دیے گئے ہیں،تمام اداروں کا فرض ہے کہ اس میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، غربت کے خاتمے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ہماری خدمات ہمہ وقت موجود ہیں۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن نازیہ موہل کو گورنر ہا ئوس کی طرف سے فوکل پرسن بھی مقرر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں