پنجاب تعلیمی بورڈ نے 11ویں جماعت کے 3 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 8 ،16 اور 18 جولائی کو ہونے والے پیپرز کی تاریخوں کو تبدیل کیا گیا ہے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 6 جولائی 2022 06:10

پنجاب تعلیمی بورڈ نے 11ویں جماعت کے 3 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06جولائی 2022ء) پنجاب تعلیمی بورڈ نے 11ویں جماعت کے 3 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا- محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 8 ،16 اور 18 جولائی کو ہونے والے پیپرز کی تاریخوں کو تبدیل کیا گیا ہے- تفصیلات کے مطابق لاہور: پنجاب تعلیمی بورڈ نے 11 ویں جماعت کے 3 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 8 ،16 اور 18 جولائی کو ہونے والے پیپرز کی تاریخوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات اور 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے باعث شیڈول تبدیل کیا گیا ہے جس کے بعد 8 جولائی کو ہونے والا امتحان اب 29 جولائی ،16 جولائی کو ہونے والا پرچہ اب 27 جولائی کو ہوگا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 18 جولائی کو ہونے والا پرچہ اب 28 جولائی کو ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں