ریٹائرڈ برگیڈیئربابرعلاوالدین کی سربراہی میں 30 سے زائد پاک آرمی کے ویٹرنز نے جناح ہاوس کا دورہ کیا۔

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 1 جون 2023 11:04

ریٹائرڈ برگیڈیئربابرعلاوالدین کی سربراہی میں 30 سے زائد پاک آرمی کے ویٹرنز نے جناح ہاوس کا دورہ کیا۔
لاہور ( اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 01 جون 2023ء) ویٹرنزآف آرمڈ فورسز کے وفد نے جناح ہاوس میں پیش آنے والے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی رنجیدہ کردینے والا واقع ہے۔

(جاری ہے)

بابائے قوم کے گھر کو جلانے والے اور پاکستان کی سرحدوں کے محافظوں کی بے حرمتی کرنے والے شرپسند کسی طور بھی قابلِ قبول نہیں انکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ 9 مئی کے دلخراش واقعات کے بعد شہداء پاک فوج کے لواحقین سمیت غازیانِ پاک فوج کے دل بھی صدمے سے دوچار ہیں اور دکھ کے عالم میں ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جو بھی اس افسوس ناک شرپسندی میں ملوث ہے انکوکڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے کیونکہ کوئی بھی محبِ وطن پاکستانی ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں