عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب

جمعہ 29 مارچ 2024 16:54

عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے عمران ریاض کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران ریاض پر درج مقدمات اور انکوائریز کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جارہا چنانچہ عدالت متعلقہ حکام سے درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کے خلاف درج مقدمات، انکوائریوں کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)، پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن سے حتمی رپورٹ طلب کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں