آفس کے باہر کھڑی لڑکی کو ہراساں کرنے والے موٹر سائیکل سوارسیف سٹی کیمروں سے نہ بچ سکا

پریشان لڑکی نے لڑکے کی جانب سے تنگ کرنے پر 15 ایمرجنسی پر کال کی تھی،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 30 مارچ 2024 11:34

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مارچ2024 ء) لاہور کے علاقہ گورومانگٹ روڈ پر آفس کے باہر کھڑی لڑکی کو موٹر سائیکل کی جانب سے ہراساں کرنے والے شخص کو سیف سٹی کیمروں نے گرفتار کروا دیا،پریشان لڑکی نے لڑکے کی جانب سے تنگ کرنے پر 15 ایمرجنسی پر کال کی تھی۔سیف سٹی ٹیم نے لڑکی کی شکایت پر فورا پولیس کو ریسکیو کیلئے بھجوایا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے پولیس نے ویمن سیفٹی ایپ کی مدد سے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سیف سٹی کے ترجمان کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ خواتین اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موبائل میں "ویمن سیفٹی ایپ" انسٹال کریں۔خواتین ویمن سیفٹی ایپ کے الرٹ 15 اور لائیو چیٹ فیچرز سے فوری مدد حاصل کرسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کا مزیدکہنا تھا کہ اب تک 3 لاکھ سے زائد خواتین پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ خواتین کا تحفظ اور انہیں درپیش مشکلات کا فی الفورازالہ کرنے کیلئے پنجاب پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے”پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ“کا اجراءکیاتھا۔پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ جدید ٹیکنالوجی کی شاہکار ایک آسان موبائل ایپ ہے جسے تمام اینڈرائیڈ موبائل فونز میں ڈاوٴن لوڈ کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ خواتین اپنے موبائل فون سے بنیادی معلومات کے اندراج کے بعد فوری طور پرایپ میں رجسٹرڈ ہوسکتی ہیں جس کے بعد وہ ہنگامی صورتحال میں صرف ایک کلک پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15، ریسکیو1122، ہائی وے پولیس اور موٹر وے پولیس سے مدد حاصل کر سکتی ہیں۔

ایپ پر رجسٹر ہوکر خواتین چاہے وہ ورکنگ لیڈیز ہوں یا گھریلو خواتین ہنگامی صورتحال میں صرف ایک کلک پر پنجاب پولیس15، ریسکیو1122، موٹر وے پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول سے مدد حاصل کرسکتی ہیں۔پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کو ڈاوٴن لوڈ اور استعمال کرنے کے حوالے سے آگاہی ویڈیو بھی ریلیزکی گئی تھی۔جس کے ذریعے صوبے کی تمام طالبات، ورکنگ لیڈیزاور گھریلو خواتین پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کو فوری طور پر اپنے موبائل فونز میں ڈاوٴن لوڈ کر سکیں گی اور خود کو اس پر رجسٹر کر سکتی ہیں تاکہ وہ اس ایپ کے فیچرز سے ہر ممکن مدد اور راہنمائی حاصل کرسکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں