لائبہ خان کی شوخ و چنچل اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے

اداکارہ لائبہ خان نے اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں

بدھ 17 اپریل 2024 12:15

لائبہ خان کی شوخ و چنچل اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان کی شوخ و چنچل اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے۔حال ہی میں اداکارہ لائبہ خان نے دبئی سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ کسی ریستوران میں تفریح میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں، اس موقع پر انہوں نے گہرے میرون رنگ کی شرٹ کیساتھ خاکی رنگ کی پینٹ زیب تن کر رکھی ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے شرٹ سے ملتا جلتا پرس بھی تھام رکھا ہے جبکہ کھلی زلفیں اور نازک ادائیں لائبہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔تصاویر نے سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی دھوم مچا دی جبکہ لائبہ کے مداح تصاویر پر پسندیدگی کے اظہار کے ساتھ ساتھ خوب تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں