اتحادی حکومت کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ‘ فرخ جاوید مون

جنہوںنے لا ڑکانہ اور لاہور میںایک دو سرے کو گھسیٹنا تھا وہ اتحادی بن کرعوام کو گھسیٹ رہے ہیں

اتوار 28 اپریل 2024 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہ اتحادی حکومت کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں،شہبازحکومت نے گذ شتہ دور میں بھی مہنگائی کے ریکارڈتوڑے اب بھی عوام کا جینا محال بند دیا ہے،جنہوںنے لا ڑکانہ اور لاہور میںایک دو سرے کو گھسیٹنا تھا وہ اتحادی بن کرعوام کو گھسیٹ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر بھرپو ر طریقے سے دھاندلی کر کے 8فروری کی یاد تازہ کی گئی ہے اس مرتبہ بیلٹ باکس ووٹروں کے آنے سے قبل ہی بھر کر لائے گئے تھے قوم نے دیکھ لیاہے کہ دھاندلی والے حکمران کبھی بھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوتے شہباز شریف نے پہلے بھی وزیر اعظم بن کر مہنگائی کا طوفان کھڑا کیا اور اب پھر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کا جینا دو بھر کر دیاہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں