لاہور کے ہسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوئوں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا

اتوار 28 اپریل 2024 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) تھانہ شاہدرہ 25نمبر اسٹاپ پر نجی ہسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، ڈاکوئوں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا۔ڈکیتی کی بڑی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ۔ موٹر سائیکل سوار 6ڈاکو اسلحہ لیکر نجی ہسپتال میں گھسے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گلی میں کھڑی خواتین اور افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا۔ڈاکوئوں نے یسپتال میں مریضوں اور اسٹاف کو بھی لوٹ لیا۔ چھ ڈاکو نجی ہسپتال میں لوٹ مار کرتے ہوئے مریضوں کا کھانا بھی کھاتے رہے۔ اہل علاقہ نے شکایت کی کہ بار بار کال کرنے پر بھی تھانہ شاہدرہ پولیس فوراً نہ پہنچی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں