محکمہ ماحولیات لاہور کا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے گرد گھیرا تنگ

ملتان روڈ میں دو فیکٹریاں سموگ رولز کی خلاف ورزی پر سیل ، مالکان کو بھاری جرمانے بھی عائد

اتوار 28 اپریل 2024 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) ملتان روڈ پر واقع ماریہ بی اوشن ڈائینگ کو دھواں کا تدارک نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا جبکہ دھواں کے اخراج پر فرینڈز تھرموپور ملتان روڈ کو بھی سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل واٹر اینڈ اینوائرنمنٹ کمیشن اور ڈی جی ماحولیات پنجاب کی ہدایات پر محکمہ ماحولیات لاہور کے اینٹی سموگ سکواڈز نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی اعجاز کی سربراہی میں اینٹی سموگ کاروئیاں کرتے ہوئے ملتان روڈ پر مختلف فیکٹریوں کی انسپکشن کی جبکہ دو فیکٹریوں کو دھویں کے اخراج اور سموگ رولز کی خلاف ورزی پر بند کر دیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی اعجاز کا کہنا تھاکہ آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹری مالکان کو عوام الناس کی صحت سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسی فیکٹریوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں