قوم سے گلا ہےکہ ہمیں تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا لیکن قوم خاموش ہے
قوم ووٹ دیتے وقت کیوں نہیں سوچتی کہ مہنگائی کس کے دور سے شروع ہوئی؟ سب چیزیں ٹھیک ہوں گی توملک ٹھیک ہوگا، ہمارے دور میں ہر چیز کی قیمت مناسب تھی۔ قائد پی ایم ایل این نوازشریف کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 مئی 2024 19:21
(جاری ہے)
بہت اچھا لگ رہا ہے کہ ہر صوبے کی قیادت یہاں موجود ہے پارٹی کیلیے مشکلات برداشت کرنے والوں پہ مجھے بہت فخر ہے میں دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ مسلم لیگ ن کے بہترین ساتھی ہیں۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ بہت عرصے بعد ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں، پورے ملک سے پارٹی قیادت یہاں موجود ہے۔ آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں، یہاں موجود ایک ایک چہرہ ن لیگ کا ستون ہے۔ میرے بہترین لیگی ساتھیوں پر سنگین مقدمات بنائے گئے۔ مشکل حالات میں ن لیگ نے بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا۔یہاں موجود ایک ایک چہرہ ن لیگ کا ستون ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جھوٹے مقدمات چلائے گئے۔ پرانے ساتھی سونے میں تولنے کے لائق ہیں۔قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مرحومہ کلثوم نواز کی جدوجہد تاریخی تھی۔ ایٹم بم نہ بنانے کیلئے5ارب ڈالر آفر کئے گئے تھے۔ ہمارے زمانے میں بڑے بڑے منصوبے لگنا شروع ہوئے، ان منصوبوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے، مجھے نکالنےوالے بھی کہتے تھے موٹرویزپرکیوں پیسہ لگارہاہے۔ آج ان موٹرویز کی افادیت کا پوری قوم کوعلم ہے،سب جانتے ہیں موٹرویزنے پاکستان کی معیشت میں کتناحصہ ملایا۔ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں 2013 میں تحریک انصاف کی حکومت نہیں بنتی تھی اگر ہم مدد نہ کرتے۔ ہم نے ہمیشہ جمہوری اصولوں پر سیاست کی۔ ہم نے ان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے انہیں حکومت بنانے دی۔ ہمارا ملک کتنے بہترین انداز میں ٹیک آف کرچکا تھا اس زمانے میں موٹروے بننا شروع ہوگئی تھیں بڑے بڑے میگا پروجیکٹ لگنا شروع ہوگئے تھے۔ ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو پاکستان آج خطے میں سب سے آگے ہوتا۔ آپ کو کیا اختیار ہے کہ آپ مجھے پارٹی صدارت سے ہٹا رہے ہیں۔ نیب کو کہا جاتا ہے کہ 6 مہینے میں اس جعلی کیس کا فیصلہ کریں۔ مجھے جعلی کیس میں نااہل کرنے والے ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ 3 بندے بیٹھ کر 25 کروڑ عوام کے نمائندگی کرنے والے وزیراعظم کو تاحیات نااہل کررہے ہیں دنیا میں کہیں اور کسی وزیراعظم یا صدر کو ججز نہیں نکال سکتے۔ نوازشریف نے کہا کہ قوم ووٹ دیتے وقت کیوں نہیں سوچتی کہ گزشتہ دور میں مہنگائی کتنی تھی؟ اور ہمارے دور میں کتنی تھی، مہنگائی کس کے دور سے شروع ہوئی؟ عوام سے گلا ہےکہ ہمیں تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا لیکن قوم خاموش ہے، سب چیزیں ٹھیک ہوں گی توملک ٹھیک ہوگا، ہمارے دور میں ہر چیز کی قیمت مناسب سطح پر تھی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی دعائیہ پروگراموں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر منشیات کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی اہم کامیابی، اغوا و قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری سپین سے گرفتار
ایف آئی اے کا شیخوپورہ میں گودام پر چھاپہ، 43ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد
سیکرٹری زراعت کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی رجسٹریشن سے متعلق جائزہ
وزیر تعلیم کا نوعمر قیدیوں کی جیل کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
شہباز شریف کا دورہ چین پورے خطے کیلئے خوش آئند ثابت ہو گا، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پینل ..
وزیراعظم سے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی ملاقات ،ہیلتھ سیکٹر کے مختلف انیشیٹیوز سے آگاہ کیا
۵پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی اہم کامیابی، اغوا و قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری سپین سے ..
mپنجاب پولیس کا ایک اور بہادر سپوت فرض کی راہ میں قربان
ًسیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ج* آئی ایم سے بات چیت جاری تھی اس لئے پاکستان کرکٹ ٹیم امریکہ سے ہاری
-
آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے، نوازشریف
-
’جس جس طرح وزیراعظم وزیراعلیٰ کی کارکردگی کا شور زیادہ ہو رہا ہے عمران خان کی سازش کا شور بڑھتا جا رہا ہے‘
-
’عثمان بزدار اپنا تعارف بھی شہبازشریف کے نام سے کراتے تھے‘
-
پنجاب میں حکومت اور گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلی فیصلہ
-
ناچنے والے گھوڑے میدانوں میں نہیں دوڑتے، گورنر کے پی کا علی گنڈاپور کو جواب
-
باجوڑ پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
-
نوجوان نے معمولی جھگڑے پر اپنی ایک ماہ کی دلہن کو گولی مار کر قتل کر دیا، ملزم گرفتار
-
اوکاڑہ،گھر والوں سے پیسے بٹورنے کیلئے اغواء کا ڈرامہ رچانے والا طالبعلم گرفتار
-
سابق گورنر محمد زبیر کا مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے کا اعلان
-
چیف الیکشن کمشنر عدلیہ کیخلاف میدان میں نکلے ہیں، رؤف حسن
-
وزیراعظم نے بہترین سفارتکاری سے ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کر دی، مریم نواز