جسٹس عائشہ اے ملک ڈھاکہ میں جنوبی ایشیائی جوڈیشل کانفرنس برائے ماحولیات میں شرکت کریں گی

جمعہ 25 نومبر 2016 22:09

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک ڈھاکہ میں منعقدہ دو روزہ جنوبی ایشیائی جوڈیشل کانفرنس برائے ماحولیات میں شرکت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فاضل جج کانفرنس کے دوسرے روز ماحولیاتی انصاف میں خصوصی عدالتوں کے کردار کے موضوع پر خطاب بھی کریں گی۔دو روزہ کانفرنس میں جنوبی ایشیاء میں کلائمیٹ چینج کے حوالے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا، کانفرنس میں جنوبی ایشیاء کے ججز، ماحولیاتی ماہرین اور ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کے حکام شرکت کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں