نیپرا نے لیسکو کے ٹیرف میں ڈیرھ روپے اضافہ کی تجویز دیدی

منگل 13 جنوری 2009 12:33

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13جنوری 2009 ء) نیپرا نےبجلی کے ٹیرف میں ردوبدل کی سفارش کی ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ٹیرف میں صارفین کیلئے ڈیڑھ روپیہ فی یونٹ اضافہ جبکہ سات پاور کمپنیوں کے ٹیرف میں ایک پیسہ سے چھیالیس پیسے کی کمی تجویز کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا نے آئیسکو کو ٹیرف میں بارہ پیسے، قیسکو کو چھیالیس پیسے، گیپکو کو سولہ پیسے، پیسکو کو دس، میپکو کو ایک، حیسکو کو سات اور فیسکو کو بتیس پیسے کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔تاہم وزارت پانی و بجلی کے نوٹیفکیشن تک صارفین پر بجلی کی قیمتوں میں اس ردوبدل کا اثر نہیں پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں